ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کے حکم پرضلع پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ نے گزشتہ48گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں کاروائی کرتے ہوئے12ملزمان کو گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 20 اکتوبر 2020 16:09

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کے حکم پرضلع پولیس ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سرکل ٹوبہ۔ ایس ڈی پی او صدر سرکل ٹوبہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ وسیم اسلم ایس آئی معہ رفا قت علی اے ایس آئی،محمد رفیق اے ایس آئی و ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پرکاروائی کرتے ہوئے 2کس ملزمان محمد مقصود اور محسن علی کو قابو کیا جن کے قبضہ سے 160گرام چرس اور اسلحہ ناجائز پسٹل30بور معہ 5ضرب گولیاں برآمد ہوا۔

۔ اسی طرح ایس ایچ او تھانہ صدر ٹو بہ ا نسپکٹر اکبر حیا ت معہ علی عمر ایس آئی،محمد یٰسین ایس آئی وملازمان پولیس نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے4کس ملزمان پطرس مسیح،سموئیل مسیح،محمد علی اور صفدر خان کو قابو کیا جن کے قبضہ سے اسلح? ناجائز پسٹل30بور معہ گولیاں،240گرام چرس،5لیٹر شراب برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

سرکل گوجرہ، ایس ڈی پی او گوجرہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ انسپکٹر ظفر اقبال معہ محمد ادریس ایس آئی، عمران غفور اے ایس آئی، اور حق نواز اے ایس آئی و ملاز مان پولیس نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے2کس ملزمان محمد آصف اور شہادت علی کے قبضہ سے 2100گرام بھکی،اسلحہ ناجائز پسٹل30بور اور بندوق 12بور بر آمد کی۔

اسی طرح ایس ایچ او تھانہ صدر گو جر ہ انسپکٹر غلام شبیر معہ محمد ساجد ایس آئی و ملاز ما ن پو لیس نے دوران گشت کا روائی کر تے ہو ئے ملز م حق نواز کو گر فتا ر کیا جس کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل30بور بر آمد ہو ا۔ایک اور کاروائی میں ایس ایچ او نواں لاہورامداد اسلم ایس آئی معہ غلا م مصطفی اے ایس آئی و ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم عدیل مسیح کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 1425گرام چرس برآمد ہوئی۔

سرکل کمالیہ،ایس ڈی پی او کمالیہ کی سر براہی میں ایس ایچ او تھانہ تھا نہ پیر محل انسپکٹر ممتاز حسین معہ محمد فاروق اے ایس آئی،مجاہد ندیم اے ایس آئی و ملا زما ن پو لیس نے کا روائی کر تے ہو ئے2کس ملز مان ندیم اورجنید خان کو قابو کیا جن کے قبضہ سے10لیٹر شراب اور140گرام چرس برآمد ہوئی۔

متعلقہ عنوان :