Live Updates

لاہور کی اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 40روپے مقرر، نوٹیفکیشن جاری

منگل 20 اکتوبر 2020 18:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) پی ٹی آئی حکومت عوام کے پیسوں سے شروع کردہ منصوبوں کی تکمیل کی پالیسی پر کاربند ہے،اورنج میٹرو ٹرین کسی کا ذاتی یا سیاسی جماعت کا پراجیکٹ نہیں، اورنج لائن ٹرین کو لاہور کے شہریوں کی سہولت کیلئے مکمل کیا گیا ہے،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی نے کہا کہ لاہوراورنج لائن میٹرو ٹرین کسی کا ذاتی یا سیاسی جماعت کا پراجیکٹ نہیں، عوام کے پیسوں سے بننے والے منصوبے صوبے کی ملکیت ہوتے ہیں اورپی ٹی آئی حکومت عوام کے پیسوں سے شروع کردہ منصوبوں کی تکمیل کی پالیسی پر کاربند ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے منگل کے روز یہاں لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین سے متعلق جاری اپنے پالیسی بیان میں کہی۔صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب نے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کو لاہور کے شہریوں کی سہولت کیلئے مکمل کیا گیا ہے،سابقہ حکومت کے نامکمل منصوبوں کو مکمل کر کے عوام کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں،حکومت پنجاب نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کا یک طرفہ کرایہ 40روپے فی مسافرمقرر کر دیا ہے،سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے کرایہ کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات