پنجاب بھر کے جیل سپرنٹنڈنٹس کی سنیارٹی لسٹ کیس میں پنجاب حکومت، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سمیت دیگر فریقین کے وکلا بحث کیلئے طلب

منگل 20 اکتوبر 2020 18:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) لاہورہائی کورٹ نے پنجاب بھر کے جیل سپرنٹنڈنٹس کی سنیارٹی لسٹ کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سمیت دیگر فریقین کے وکلا کو بحث کیلئے طلب کر لیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل اعجاز اصغر کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست میں پنجاب حکومت، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم اور دیگر جیل سپریڈنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ جیل سپرنٹنڈنٹس کی موجودہ سنیارٹی قواعد و ضوابط کے مطابق نہیں سنیارٹی لسٹ میں کئی جونئیرز کو سینئرزظاہر کیا گیا ہے۔جیل سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل اعجاز اصغر کامیرٹ کے مطابق سنیارٹی لسٹ میں دوسرا نمبر بنتا ہے۔استدعا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹس کی موجودہ سنیارٹی لسٹ کالعدم قرار دی جائے اور میرٹ کے تحت جیل سپرنٹنڈنٹس کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے پنجاب حکومت، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سمیت دیگر فریقین کے وکلا آج بروز کو بحث کیلئے طلب کر لیا۔