پنجاب بھرمیں 800 ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق 932 زخمی ہوئے

منگل 20 اکتوبر 2020 18:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں800روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں13افرادجاں بحق جبکہ 932افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔380معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (63فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 352ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور30مسافر437اور156پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ157ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت218متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد81حادثات میں 88متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان54حادثات میں57متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل945متاثرین میں745مرد اور200خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں146افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 526افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ273زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں695موٹر سائیکلز،114آٹو رکشے،83موٹر کاریں،32وین07مسافربسیں،33ٹرک اور136دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔