ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر کی پنشن کی عدم ادائیگی کی درخواست پرآئی جی پنجاب کو 30 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم

منگل 20 اکتوبر 2020 18:55

ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر کی پنشن کی عدم ادائیگی کی درخواست پرآئی جی پنجاب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) لاہورہائی کورٹ نے ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر کی پنشن کی عدم ادائیگی کیخلاف درخواست آئی جی پنجاب کو بھجواتے ہوئے 30 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر محمد اسلم کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ محکمہ پولیس سے مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہوا،محکمہ پولیس نے ابھی تک پنشن سمیت دیگر واجبات ابھی تک ادا نہیں کئے،پنشن اور واجبات کی ادائیگی کیلئے آئی جی پنجاب کو درخواست دے رکھی ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت آئی جی پنجاب کوپنشن کی ادائیگی کے احکامات جاری کرے۔