موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم کی زیرِنگرانی ڈی ایس پی کے پرموشنل کورس کے مکمل ہونے پرایک خصوصی تقریب کا انعقاد

منگل 20 اکتوبر 2020 18:55

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم کی زیرِنگرانی ڈی ایس پی کے پرموشنل کورس کے مکمل ہونے پرایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چار ماہ سے جاری ایڈوانس کورس میں تیس افسران شامل تھے۔ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ کرونا کے دوران یہ پہلا پولیس کا ادارہ تھا جس نے آن لائن ٹریننگ پروگرام کو جاری رکھا۔

(جاری ہے)

تربیت کے دوسرے مرحلے میں کروناکی صورتِ حال بہتر ہونے پر ان افسران کو عملی تربیت ٹریننگ کالج میں دی گئی۔تقریب میں مہمانِ خصوصی معروف تجزیہ نگار، صحافی اور اینکر پرسن سہیل وڑائچ اور کامیڈی اداکار، لکھاری اور ہوسٹ خالد عباس ڈار نے ڈی ایس پی پروموشنل کورس پاس کرنے والے تیس افسران میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ایڈوانس کورس میں بیسٹ ان ااکیڈمکس وحید القمر اور بیسٹ ان فائر رضوانہ علی کو شیلڈز اور سرٹیفیکیٹ دئیے گئے جبکہ کورس میں آل راؤنڈ فرسٹ آنے والے محمد دانش کو کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم کی طرف سے کیپ آف آنر، خصوصی شیلڈ اور نقد انعام بھی دیا گیا۔