ملک بھر کی طرح سکھیکی اور گردونواح میں بھی جشن عید میلادالنبی ﷺ روائتی جو ش وخروش اور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کے لئے تیاریاں شروع

منگل 20 اکتوبر 2020 18:55

سکھیکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) ملک بھر کی طرح سکھیکی اور گردونواح میں بھی جشن عید میلادالنبی ﷺ روائتی جو ش وخروش اور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں، اس سلسلہ میں یکم ربیع الاول سے ہی مساجد ، گلیوں اور بازاروں کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور دیگر آرائشی سامان سے سجانے شروع کر دیا گیا ہے ، مساجد اور گھروں میں رات کے وقت محافل میلاد ﷺ بھی منعقد ہو رہی ہیں جن میں نعت خوان اپنے اپنے انداز میںہدیہ عقیدت پیش کرتے ہیں اور علماء اکرام حضور نبی کریم ﷺ کی سیرت پر روشنی ڈال رہئے ہیں ،

متعلقہ عنوان :