سپریم کورٹ میں سرکاری زمین فروخت کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی

ملزم پلی بارگین کے لیے تیار ہو چکا ہے،نیب پراسیکیوٹر کا عدالت میں بیان

منگل 20 اکتوبر 2020 19:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) سپریم کورٹ میں سرکاری زمین لیز پر حاصل کر کے سرکاری محکمے کو بیچنے والے ملزم کی کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر پراسیکیوٹر نیب کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا ہے کہ ملزم کو ٹیلی فون ریکارڈ سے گرفتار کر لیا گیا ہے،ملزم کو آج ویڈیو لنک سے عدالتی کارروائی میں پیش کیا جائیگا،ملزم کو تفتیشی رپورٹ سے آگاہ کر دیا گیا ہے کہ نیب نے اسے مرکزی ملزم قرار دیا ہے،ملزم پلی بارگین کے لیے تیار ہو چکا ہے،ملزم نے سرکاری زمین کاشت کے لیے پندرہ سالہ لیز پر لی تھی،ملزم نے اگلے ہی ہفتے زمین سرکاری اہلکاروں سے ملکر لیبر ڈیپارٹمنٹ کو فروخت کر دی،متعلقہ ڈپٹی کمشنر فوت ہو چکا ہے، معاملہ کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں عدالت عظمیٰ نے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی ہے۔۔۔۔توصیف