کویت ، بالکونی میں لٹکانے پر نئی پابندی عائد ،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن

منگل 20 اکتوبر 2020 19:01

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) کویت کے تین مختلف علاقوں میں حالیہ دنوں نئی پابندی عائد ہوئی ہے جس کی لیا جارہا ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویت کے علاقے شرق، مرقاب اور بنیدلقار میں عمارتوں اور گھروں کی بالکونیوں پر کپڑے لٹکانے پر پابندی ہے، مذکورہ پابندی کی 16 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئی جس پر جرمانے بھی کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق دارالحکوممت کے گورنرشیخ طلال الخالد نے تصدیق کی کہ عمارتوں کی بالکونی میں کپڑے لٹکانے کے رجحام کو ختم کرنے کے لیے گورنریٹ نے اپنی مہم سخت کردی ہے۔

(جاری ہے)

یہ مہم گورمنٹ کے میونسپلٹی برانچ کی صفائی ستھرائی کے نگرانی کرنے والے محکمہ عوامی صفائی اور روڈ ورکس کے تعاون اور اہم ا?ہنگی سے چلائی جارہی ہے۔اس اقدام کو مقصد مذکورہ علاقوں کی خوبصورتی کو بحال رکھنا ہے کیوں عمارتوں اور گھروں پر لٹکے کپڑوں سے علاقے کی خوبصورت مانگ پڑجاتی ہے اور سیاحتی اعتبار سے بھی یہ غلط ہے۔

یہ امر وزارت برائے ریاستی امور کے فیصلے کی خلاف ورزی بھی ہے۔ گورنرشیخ طلال الخالد نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ اس پابندی پر مکمل طور پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور شہریوں کو متنبہ کریں کہ وہ کپڑے بالکونی میں نہ لٹکائیں۔