امریکی صدارتی مباحثے میں مائیک بند رکھنے کا فیصلہ

منگل 20 اکتوبر 2020 19:01

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) امریکی صدارتی مباحثے میں مائیک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدارتی مباحثے میں مداخلت کو روکنے کے لیے اٴْمیدواروں کے مائیک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صدر ٹرمپ اور جوبائیڈن کے مائیک سوالات کا جواب نہ دیتے وقت بند رکھے جائیں گے۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ مباحثے میں ٹرمپ نے جوبائیڈن کے خطاب میں 71 بار مداخلت کی تھی جبکہ جوبائیڈن نے ٹرمپ کو دوران خطاب 22 مرتبہ روکا تھا۔

متعلقہ عنوان :