اوکاڑہ:صوبائی وزیر زکوٰ ة میاں شوکت علی لالہ کا اوکاڑہ کا اچانک دورہ

ضلعی زکوٰ ة کمیٹی کے چیئرمین چوہدری مظفر اقبال سے ضلع میں زکوٰ ة فنڈز کی تقسیم ،مقامی کمیٹیوں کی کار کردگی ،ڈسٹر کٹ زکوٰ ة آفس کی کار کردگی سے متعلق بریفنگ لی

منگل 20 اکتوبر 2020 19:02

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) صوبائی وزیر زکوٰ ة میاں شوکت علی لالہ کا اوکاڑہ کا اچانک دورہ ۔ضلعی زکوٰ ة کمیٹی کے چیئرمین چوہدری مظفر اقبال سے ضلع میں زکوٰ ة فنڈز کی تقسیم ،مقامی کمیٹیوں کی کار کردگی ،ڈسٹر کٹ زکوٰ ة آفس کی کار کردگی سے متعلق بریفنگ لی ۔ صوبائی وزیر زکوٰ ة میاں شوکت علی لالہ نے کہا کہ زکوٰ ة کی تقسیم ایک دینی فریضہ ہے اور اسے زکوٰ ة کی روح کے مطابق مستحقین میں تقسیم کرنے کے لئے تمام تر اقدامات کئے گئے ہیں مستحقین تک زکوٰ ة پہنچانے کے لئے ہر مرحلہ پر شفافیت کو اولین ترجیح دی گئی ہے تاکہ حق دار کو اس کا حق باوقار اندازمیں پہنچ سکے چیئر مین ضلعی زکوٰ ة کمیٹی چوہدری مظفر اقبال اور ڈسٹر کٹ زکوٰ ة آفیسر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں اب تک 21 کروڑ 3 لاکھ 17 ہزار 575 روپے کی زکوٰ ة مستحقین میں تقسیم کی گئی ہے ایجوکیشن میں زکوٰ ة فنڈز سو فیصد استعمال ہوئے ہیں اس علاوہ نابینا لوگوں کو گذارا الاؤنس دیا جا چکا ہے جبکہ گذارا الاؤنس کے تحت مستحقین زکوٰ ة کی تعداد 4 ہزار 367 ہے اور ان میں سے 86 فیصد کو رقم ادا کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ ضلع بھر میں 981 مقامی زکوٰ ة کمیٹیاں ہیں جن میں سے 10 مقامی زکوٰ ة کمیٹیاں بننا باقی ہیں جبکہ دیگر مکمل طور پر فعال ہیں صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالہ نے ہدایت کی کہ چیئر مین ضلعی زکوٰ ة کمیٹی دو ہفتوں کے اندر اندر باقی ماندہ 10 کمیٹیوں کو بھی مکمل کروائیں تاکہ مستحقین کو رقم پہنچائی جا سکے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ اگر مقامی زکوٰ ة کمیٹی کا چیئر مین اصول و ضوابط کو پامال کرے تو چیئرمین زکوٰ ة کمیٹی اس کے خلاف کاروائی کریں نابینا لوگوں کو ان کا الاؤنس فوراًً پہنچانے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور جو مسائل درپیش ہیں ان کو دور کیا جائے ۔

صوبائی وزیر نے ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ہسپتال میں زکوٰ ة فنڈز کے استعمال نہ ہونے کا بھی نوٹس لیا انہوں نے اس معاملہ کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے ایم ایس اور سوشل ویلفیئر افسران کی ذاتی دلچسپی ،محنت اور لگن سے ان معاملات کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ ہر افسر اپنے فرائض بہتر طور پر سر انجام دے ۔انہوں نے محکمہ صحت اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے اعلیٰ حکام کو صورت حال سے متعلق لکھنے کی بھی ہدایت کی ۔

بعد ازاں صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالہ نے سیٹھ کالونی اور 12/4L کی مقامی زکوٰ ة کمیٹیوں کا بھی دورہ کیا ۔انہوں نے ان مقامی زکوٰ ة کمیٹیوں کے ریکارڈ کا جائزہ لیا اور مستحقین سے فنڈز کی فراہمی سے متعلق دریافت کیا صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حقداروں کو ان کا حق پہنچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں محروم معشیت لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں لانے کے لئے ہم آخری حد جائیں گے دورہ کے موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر چوہدری سلیم صادق بھی ان کے ہمرا ہ تھے ان کی جانب سے حلقوں میں زکوٰ ة کمیٹیوں کے غیر منصفانہ تعداد کے مسئلہ کو اٹھانے پر صوبائی وزیر نے کہا کہ چوہدری سلیم صادق جس مسئلہ نشاندہی کی ہے اس کے حل کے لئے آبادی کے لحاظ سے کمیٹیاں بنائی جائیں گی تاکہ کسی بھی حلقہ کے غریب لوگ محروم نہ رہ سکیں اور اس سلسلہ میں پورے پنجاب کے لئے قانون سازی کی جا رہی ہے تاکہ پورے صوبہ میں زکوٰ ة کی منصفانہ تقسیم ہو سکے اور آبادی کے تناسب سے زکوٰ ة کمیٹیاں بنائی جا سکیں اوکاڑہ کے دورہ کے موقع پر چیئر مین اوور سیز پاکستانی میاں محمد انور پاشا ،ممبران زکوٰ ة کمیٹی بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے ۔