سہولت بازاروں میں صارفین کے لئے آٹا ،چینی ،گھی دیگر اشیاء ضروریہ سمیت پھل اور سبزیوں کی عام مارکیٹ سے کم قیمت پر دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

منگل 20 اکتوبر 2020 19:04

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے کہ سہولت بازاروں میں صارفین کے لئے آٹا ،چینی ،گھی دیگر اشیاء ضروریہ سمیت پھل اور سبزیوں کی عام مارکیٹ سے کم قیمت پر دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے سہولت بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلہ 420 روپے 20 کلو آٹے کا تھیلہ 845 روپے ،چینی 85 روپے فی کلو جبکہ دیگر اشیاء عام مارکیٹ سے کم نرخوں پر دستیاب ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع اوکاڑہ کی تینوں تحصیلوں میں سہولت بازار قائم کر دیئے گئے ہیں تحصیل اوکاڑہ میں 2 ،تحصیل دیپالپور میں 5 جبکہ تحصیل رینالہ خورد میں ایک سہولت بازار بنایا گیا ہے یہ بات انہوں نے سہولت بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے کہی انہوں نے سہولت بازاروں میں صفائی ستھرائی ،انسداد ڈینگی / کورونا ایس او پیز پر عملد رآمد کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سہولت بازاروں میں کسان پلیٹ فارم پر سبزیاں / پھل فروخت کرنے والے کاشتکاورں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :