نصراللہ رندھاوادوسری مدت کے لیے جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر منتخب

منگل 20 اکتوبر 2020 19:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر نصراللہ رندھاوادوسری مدت کے لیے جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر منتخب ہوگئے ہیں ، اس سے قبل بھی وہ دو سال جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر رہے ہیں ،نصراللہ رندھاوا 29اکتو بر کو اپنی ذمہ داریوں کا حلف لیں گے ، حلف برداری کی تقریب الفلاح ہال اسلام آباد میں منعقد ہو گی ،امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم تقریب کے مہمان خصو صی ہوں گے ۔