خاران:بلوچستان عوامی پارٹی کے زیراہتمام واشک میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور صوبائی حکومت کے حمایت میں عظیم الشان ریلی

منگل 20 اکتوبر 2020 19:04

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے زیراہتمام واشک میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور صوبائی حکومت کے حمایت میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی ریلی باپ پارٹی کے دفتر سے ہوتا ہوا واشک بازار چوک میں جلسہ کی شکل اختیار کرگئی ریلی کے قیادت باپ پارٹی کے ضلعی صدرمیرحاجی عبدالقدوس میروانی نے کیا ۔

بازار چوک میں منعقدہ ریلی کے جلوس سے بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی قائدین بلوچستان عوامی پارٹی ضلعی صدر میر حاجی عبدالقدوس میروانی۔ میر حاجی عبدالکریم میروانی۔ میر غلام نبی غلزئی ۔میر ایوب عالم ملازئی۔ حاجی عبدالحق میروانی ۔میرعبدالرازق لاشاری حاجی شبیر آحمد ڈومکی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاک فوج نے ملکی سالمیت اور بقا کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریخ نہیں کیا ہے اور اپنے پاک فوج پر فخر ہیں جو دشمنوں کو منہ توڑ جواب دے کر یہ ثابت کیا کہ مملکت پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے اس ملک پر پاک فوج کے جوانوں نے جام شہادت نوش کرکے ملک کی دفاع کیا ہیں یہ ملک بڑی قربانیوں کے ساتھ ہمھیں نصیب ہوا ہے آج ملک کے سرحدیں محفوظ ہیں یہی پاک فوج کے جوان اپنی جان کا نظرانہ پیش کرتے ہوئے پاکستانی قوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں لیکن پی ڈی ایم کے نام پر بننے والا جمہوریت کے دعوی دار آج کس منہ سے پاک فوج پر تنقید کررہے ہیں یہ شکست خوردہ لابی بیرونی اقاوں کو خوش کرنے کے لئے جو زبان استعمال کررہے ہیں جیسے کسی بھی سچی اور محب وطن پاکستانی ہرگز قبول نہیں کرتے ہیں اور ابھی جمہوریت کے چیمپین بننے کی کوشش کررہے ہیں پاکستانی قوم اپنے پاک فوج کے ساتھ تھے اور ہمیشہ ساتھ رہینگے انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم صرف اپنے مفادات کے لئے آج اکٹھے ہوئے ہیں انھیں پاکستان قوم سے کوئی سروکار نہیں پاکستانی قوم ایک بیدار قوم ہیں جو اپنے دوست اور دشمن کو اچھی پہچان چکے ہیں انھوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے بلوچستان کو نہ رکنے والے ترقی کا عمل تیزی سے جاری کیا ہوا ہیں اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کے قیادت میں بلوچستان کو ایک خوشحال صوبہ دیکھنا چاہتے ہیں اس سلسلے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر مجیب الرحمن محمد حسنی ۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی میر احسان اللہ ریکی کے ہدایت پر پورے ضلع واشک کے تمام تحصیلوں میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی قائدین اور ورکروں کی طرف سے جوش و خروش ریلی اور جلسہ منعقد کرنے کا مقصد اپنے پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ ہر وقت شانہ و بشانہ ساتھ دینا ہیں اور ملک دشمن عناصروں کے خلاف ہر پاکستانی اپنا اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور آج جمہوریت کے چیمپین بننے والے پاک فوج اور ملک کے سالمیت کے لیے جو سازشیں کر رہے ہیں اس سلسلے میں پاکستانی قوم اپنے پاک فوج کے ساتھ ایسے سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔