کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمے میں مدعی اور مفرور ملزم وقاص کی ضمانت منظور

سندھ ہائیکورٹ نی30ہزارروپے کے عوض ملزم کی حفاظتی ضمانت منظورکی ہے

منگل 20 اکتوبر 2020 19:55

کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمے میں مدعی اور مفرور ملزم وقاص کی ضمانت منظور
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمے میں مدعی اور مفرور ملزم وقاص کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ ملزم پرپولیس موبائل کونقصان پہنچانے اورپولیس پر پتھراؤ کے الزامات ہیں، سندھ ہائیکورٹ نی30ہزارروپے کیعوض ملزم کی حفاظتی ضمانت منظورکی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم کو دس روز میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ملزم وقاص کیپٹن صفدر کے خلاف درج مقدمے میں مدعی ہیں۔واضح رہے کہ پولیس نے مدعی مفرور ملزم وقاص خان کے خلاف تھانہ سپر ہائی وے میں مقدمہ درج ہونے کی تصدیق تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم وقاص خان پولیس پر حملے کے مقدمے میں نامزد ہے اور اس نے 25 اگست 2019 کو گلشن معمار میں پولیس پر حملہ کیا تھا۔#