منی لانڈرنگ کیس: شہبازشریف کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا

منگل 20 اکتوبر 2020 20:13

منی لانڈرنگ کیس: شہبازشریف کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل پہنچا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں جیل قوانین کے مطابق بی کلاس الاٹ کی جائے گی اور انہیں بی کلاس کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ جس کے تحت شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں ایک الگ کمرے میں رکھا جائے گا۔ جو بیرک نمبر دو بتائی گئی ہے۔ شہباز شریف کو کمرے میں عام قیدیوں کی طرح رکھتے ہوئے انہیں بیڈ اور ٹیبل لیمپ کی سہولیات سمیت جیل خانہ جات کے رولز 1978ء کے تحت بھی کلاس کی دیگر تمام سہولیات دستیاب ہونگی۔