شہبازشریف کی نیب عدالت پیشی کے بعد (ن) لیگی رہنمائوں سے ملاقاتیں، کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کی مذمت

منگل 20 اکتوبر 2020 20:29

شہبازشریف کی نیب عدالت پیشی کے بعد (ن) لیگی رہنمائوں سے ملاقاتیں، کیپٹن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کراچی میں اپنی بھتیجی مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ایک فاشسٹ لیڈر ہیں احتساب عدالت پیشی کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں سے ملاقاتیں کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام مہنگائی میں پس رہے ہیں اور حکومت انتقام کی سیاست کرنے میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ حکومت دیواریں پھلانگ کر پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کے گھروں میں داخل ہوتی رہی ہے جبکہ بہوں بیٹیوں کا کوئی احترام ہوتا ہے جسے حکومت نے پامال کر کے رکھ دیا ہے۔