حکومت سیاسی مخالفین کیخلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے ، مریم اورنگزیب

عمران خان اگلی تقریر تہذیب کے دائرے میں رہ کر کیجئے گا نہیں تو تھپڑ کا جواب تھپڑ سے دیا جا ئے گا،ترجمان مسلم لیگ (ن)

منگل 20 اکتوبر 2020 20:44

حکومت سیاسی مخالفین کیخلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے ، مریم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگلی تقریر تہذیب کے دائرے میں رہ کر کیجئے گا نہیں تو تھپڑ کا جواب تھپڑ سے دیا جا ئے گا، (نیب) کو استعمال کرکے گرفتاریاں کی جا رہی ہیں اور آوازیں بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہو ںنے کہا کہ نیب حکام آج چیخ چیخ کر شہباز شریف کا مزید ریمانڈ مانگ رہے تھے حالانکہ شہباز شریف اپنے اثاثوں کی مکمل تفصیلات جمع کر ا چکے ہیں شہباز شریف کے خلاف بے بنیاد کیسز بنائے گئے ہیں، ان پر ایک بھی کیس ثابت نہیں ہو سکا ہے ان کے میڈیا ٹرائل کا کون جواب دے گا حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے، شہباز شریف کا موقف تھا کہ کرپشن ثابت ہو جائے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگلی تقریر تہذیب کے دائرے میں رہ کر کیجئے گا نہیں تو تھپڑ کا جواب تھپڑ سے دیا جا ئے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہو ںنے کہا کہ شہباز شریف کو نیا سوالنامہ فراہم نہیں کیا گیا، ملک میں سیاسی انتقام اور مصنوعی احتساب کا ڈھول بج رہا ہے۔ پہلے بھی دے چکے ہیں اور میں کئی سوالوں کے جواب دے چکا جو ریفرنس کا حصہ بن چکے ہیں۔