بھارت اسلحہ کے زور پر آزادی کا راستہ نہیں روک سکتا :سمیرا ساہی

منگل 20 اکتوبر 2020 20:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ (ق) پنجاب خوا تین ونگ کی جوا ئنٹ سیکر ٹری سمیرا ساہی نے کہاہے کہ بھارت اسلحہ کے زور پر آزادی کا راستہ نہیں روک سکتا،کشمیر کی تقدیر کا فیصلہ کشمیریوں کی مرضی و منشا سے ہوگا، بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں سے فرار نہیںہوسکتا،بھارت کے اندر سے کشمیریوں کے حق میں آوازیں بلند ہونا خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ اقوام متحدہ ، اوآئی سی اور حکومتی کشمیر کمیٹی کشمیری مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم بند کروانے میں ناکام ہوچکے ہیں اور معصوم نہتے کشمیریوں پر انسانیت سوز سلوک کیا جارہاہے اور انشا اللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیریوں کی جدوجہد آزادی رنگ لائے گی اور کشمیر آزاد ہوگا۔ انہو ں نے کہاکہ آزادی کشمیر کیلئے ہمیں ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرنا ہو گی۔