بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی ،مزید2 نوجوان شہید،نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 2 بھارتی اہلکار زخمی

منگل 20 اکتوبر 2020 21:23

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں مزید2 نوجوان شہید ہو گئے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شوپیاں کے علاقے ملہوڑہ میں بھارتی فوجیوں نے تلاشی اور سرچ آپریشن کی آڑ میں اندھا دھند فائرنگ کی جسکے نتیجے میں دو نوجوان شہید ہو گئے ۔ دریں اثنا سرینگر شوپیاں شاہراہ پر نا معلوم مسلح افراد کے حملے میں دو بھارتی سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ بھارتی فوجیوں نے علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔