پی ڈی ایم کا کوئٹہ جلسہ،بلاول بھٹو زرداری شرکت نہیں کریں گے

چیئرمین پی پی گلگت بلتستان انتخابی مہم چلانے کیلئے جائیں گے

منگل 20 اکتوبر 2020 21:28

پی ڈی ایم کا کوئٹہ جلسہ،بلاول بھٹو زرداری شرکت نہیں کریں گے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پی ڈی ایم کوئٹہ جلسے میں شرکت نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کل گلگت بلتستان انتخابی مہم چلانے کے لیے جائیں گے جسکی وجہ سے وہ کوئٹہ جلسے میں شرکت نہیں کریں گے۔پی ڈی ایم کے جلسے میں پیپلز پارٹی کی نمائند گی سید یوسف رضا گیلانی یا راجہ پرویز اشرف میں سے کوئی ایک شریک ہو گا ۔پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت ناموں کا اعلان کرے گی