فرانسیسی صدر امانوئل ماکروں اور عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی

دہشت گردی کے خلاف لڑائی کی اہمیت پر زور

منگل 20 اکتوبر 2020 21:28

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) فرانسیسی صدر امانوئل ماکروں اور عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات ان دونوں رہنماؤں نے پیرس میں ملاقات میں کہی۔

(جاری ہے)

فرانسیسی صدر ماکروں کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ الکاظمی کی ملاقات میں بغداد میٹرو پروجیکٹ کے لیے فرانسیسی گروپ السٹوم کے منصوبے کا بھی خیرمقدم کیا گیا۔

ستمبر میں فرانسیسی صدر نے عراق کا دورہ کیا تھا۔ ماکروں نے تب عراقی سالمیت کے تحفظ کے لیے بھرپور فرانسیسی مدد کا یقین دلایا تھا۔ ماکروں نے کہا تھا کہ عراق کے لیے سب سے اہم مسائل دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے جنگجو اور غیرملکی مداخلت ہے۔