اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے کوروناوائرس نے دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان کو بہت کم متاثرکیاہے‘یاسمین راشد

خدمت انسانیت کیلئے پاکستان اور امریکہ کی کامیاب دوستی کا سفرجاری رہے گا‘وزیر صحت پنجاب کا تقریب سے خطاب

منگل 20 اکتوبر 2020 21:49

اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے کوروناوائرس نے دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ کی تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میںلاہورمیں قونصل جنرل آف امریکہ کیتھرین روڈریگویز،سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن بیرسٹرنبیل اعوان،چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزپی کے ایل آئی پروفیسرڈاکٹرجاویدگردیزی،ڈین پی کے ایل آئی پروفیسرڈاکٹرحافظ اعجاز،ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹرتزین ضیاء ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر آصف طفیل،پروفیسرجاویدچوہدری و دیگرافسران نے بھی شرکت کی۔

یو ایس ایڈ کی جانب سے محکمہ صحت پنجاب کو 46وینٹی لیٹرزعطیہ کئے گئے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ کوروناوائرس کی وباء نے پوری دنیاکواپنی لپیٹ میں لے لیاہے۔

(جاری ہے)

اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے کوروناوائرس نے دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان کو بہت کم متاثرکیاہے۔پاکستانی ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف نے انتہائی جانفشانی سے کورونا وائرس کا مقابلہ کیا۔

11جون کو پنجاب میں کوروناوائرس کے بہت زیادہ مریض تشویشناک حالت میں سرکاری ہسپتالوں میں زیرعلاج تھے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ یوایس ایڈ کی جانب سے ملنے والے 46وینٹی لیٹرز بہت مددگارثابت ہوںگے۔پاکستانی عوام کی جانب سے امریکی عوام کے خلوص کا شکریہ اداکرتے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ عطیہ میں ملنے والے وینٹی لیٹرز پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

خدمت انسانیت کیلئے پاکستان اور امریکہ کی کامیاب دوستی کا سفرجاری رہے گا۔صوبائی وزیر صحت نے محکمہ صحت پنجاب کو46وینٹی لیٹرزعطیہ کرنے پر امریکی حکومت اور عوام کا شکریہ اداکیا۔سیکرٹری صحت بیرسٹرنبیل اعوان نے کہاکہ کوروناوائرس نے پاکستانی معیشت کو بہت بڑا دھچکا لگایاہے۔صوبائی سیکرٹری صحت نے کوروناوئرس کے دوران مریضوں کی خدمت کرنے پرڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔

امریکی قونصل جنرل کیتھرین روڈریگویز نے کہاکہ امریکہ پاکستانی عوام کی مددجاری رکھے گا۔امریکی قونصل جنرل نے کہاکہ ڈاکٹریاسمین راشدکوکوروناوائرس کے دوران ہمیشہ فرنٹ لائن پر قیادت کرتے دیکھا۔امریکی قونصل جنرل نے کوروناوائرس کامقابلہ کرنے کیلئے بہترین حکمت عملی بنانے پرپاکستان کی کاوش کوسراہا۔کیتھرین روڈریگویز نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو کوروناوائرس کے دوران بہترین خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔