Live Updates

گنے کی کم ازکم قیمت 200روپے،جنوبی پنجاب میں 10 نومبر اوردیگراضلاع میں 15نومبر سے کرشنگ سیزن کا آغاز ہوگا:عثمان بزدار

منگل 20 اکتوبر 2020 22:02

گنے کی کم ازکم قیمت 200روپے،جنوبی پنجاب میں 10 نومبر اوردیگراضلاع میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ گنے کی کم ازکم امدادی قیمت 200 روپے رکھنے کا مقصد کاشتکار کے مفادات کا تحفظ ہے - جنوبی پنجاب میں 10 نومبر سے کرشنگ سیزن کا آغاز کر دیا جائے گا-پنجاب کے دیگر اضلاع میں15نومبر سے کرشنگ سیزن شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت آنے سے پہلے کاشتکارکو 100/120من گنے کا ریٹ ملتا تھا- 2 سال میں گنے کے کاشتکار کو امداد ی نرخ پر مکمل ادائیگی یقینی بنائی- انہوںنے کہا کہ پنجاب گنے کے کاشتکار کو 99 فیصد ادائیگیاں مکمل ہو چکی ہیں اور کروڑ وں روپے بااثر شوگرمل مالکان سے کاشتکاروں کوواپس دلائے ہیں-

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات