جامعہ کراچی: ایم اے / ڈبل ایم اے پرائیوٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

منگل 20 اکتوبر 2020 22:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایم اے / ڈبل ایم اے پرائیوٹ اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔طلبہ اپنے امتحانی فارم 4650 روپے فیس کے ساتھ 05 نومبر 2020 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

طلبہ اپنی امتحانی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان ،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔

امتحانی فارم اور بینک وائوچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔طلبہ اپنے امتحانی فارم متعلقہ دستاویزات اور فیس وائوچرکے ساتھ صبح 9:00 بجے تا دوپہر 1:00 بجے تک جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع ایکسٹرنل یونٹ کائونٹرنمبر01 پر جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو 2013 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :