انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی

منگل 20 اکتوبر 2020 23:24

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں15پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے قیمت خرید162.20روپے اور قیمت فروخت162.40روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں15پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید162.40روپے سے گھٹ کر162.25روپے اور قیمت فروخت162.70روپے سے گھٹ کر162.55روپے پر آ گئی۔

دیگر کرنسیوں میںیورو کی قدر میں90پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید189.60روپے سے بڑھ کر190.50روپے اور قیمت فروخت191.60روپے سے بڑھ کر192.50روپے پر جا پہنچی جبکہ50پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید209.50روپے سے گھٹ کر 209روپے اور قیمت فروخت211.50روپے سے گھٹ کر211روپے ہو گئی۔