آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون

آرمی چیف نے کراچی واقعے پر بلاول بھٹو سے گفتگو کی، بلاول بھٹو نے آرمی چیف کا واقعے کا فوری نوٹس لینے پر شکریہ ادا کیا، واقعے کی تحقیقات کو خوش آئند قرار دیا، بلاول ہاؤس نے اعلامیہ جاری کردیا

Shehryar Abbasi شہریار عباسی منگل 20 اکتوبر 2020 20:13

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2020ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون، آرمی چیف نے کراچی واقعے پر گفتگو کی۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا ہے ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی واقعے پر گفتگو کی۔

انچارج میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف نے کراچی واقعے پر بلاول بھٹو سے گفتگو کی ۔ اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو نے آرمی چیف کا واقعے کا فوری نوٹس لینے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے واقعے کی تحقیقات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی واقعے کا نوٹس لے لیا، کورکمانڈر کراچی کو واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، واقعے کی جلدازجلد شفاف تحقیقات کی جائیں۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے کہا کہ کورکمانڈر کراچی واقعے کے تمام پہلوؤں کا تعین کرکے حقائق کا تعین کریں۔ یادر ہے کراچی میں کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کے معاملے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ سندھ پولیس پر دباؤ ڈال کر گرفتاری کروائی گئی۔ جس کے باعث آئی جی پولیس سندھ مشتاق مہرغیرمعینہ مدت کیلئے چھٹیوں پر چلے گئے ہیں۔ کچھ کا کہنا ہے کہ 15روز کیلئے چھٹی پر گئے ہیں۔

اسی طرح ایڈیشنل آئی جی نے بھی دو ماہ کی چھٹی کی درخواست دے دی ہے۔اسی طرح معلوم ہوا ہے کہ آئی جی پولیس سندھ مشتاق مہر15 روز کی چھٹی پر چلے گئے ہیں۔آئی جی سندھ آج دفتر بھی نہیں آئے۔اسی طرح ا یڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ نے بھی دو ماہ کی چھٹی کی درخواست دے دی ہے۔بتایا گیا ہے کہ عمران یعقوب بھی اپنی نوکری سے دلبرداشتہ ہوگئے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عمران یعقوب نے کہا کہ سندھ پولیس کے کام میں بے جا مداخلت ہوئی ہے۔

کیپٹن ر صفدر کی ایف آئی آر کے واقعے میں پولیس افسران کو بے عزت کیا گیا۔دباؤ کے اس ماحول میں پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی مشکل ہے۔اس دباؤ سے نکلنے کیلئے مجھے 60 روز کی رخصت چاہیے۔ایسے ماحول میں کام نہیں کرسکتا۔ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب اور سی سی پی او کراچی غلام نبی میمن بھی چھٹیوں پر چلے گئے ہیں۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماء کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے متعلق معاملے کی تحقیقات کے لیے وزراء پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔