گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی انتخابات،پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے چار امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے

منگل 20 اکتوبر 2020 23:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی انتخابات کے لیے پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے چار امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے۔

(جاری ہے)

جن میں گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے GBLA-2 گلگت II سے امین شیر ،GBLA-14 استور II سے محفوظ الرحمن ، GBLA-21 غزر III سے شاہ ریاض اور GBLA گھانچے II سے غلام علی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اس موقع پر پی ایس پی کے امیدواران نے کہاکہ سید مصطفیٰ کمال کراچی سے گلگت بلتستان تک عوام کی امید بن چکے ہیں وہ دن دور نہیں جب کراچی سمیت گلگت بلتستان کی عوام پی ایس پی کے پرچم تلے جمع ہوکر اپنے حقوق کی جدو جہد کر رہی ہونگی