جبر کے سامنے جھکنے سے انکار کرتے ہوئے سندھ پولیس نے چھٹی کی درخواست دیدی ‘مریم نواز

اداروں کوتباہ کرنے کا راگ الاپنے والوں کو پتہ چل گیا ہوگا کہ ادارے کیسے تباہ ہوتے ہیں اوران کو کون تباہ کرتا ہے

منگل 20 اکتوبر 2020 23:35

جبر کے سامنے جھکنے سے انکار کرتے ہوئے سندھ پولیس نے چھٹی کی درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سندھ پولیس نے دھونس اور جبر کے سامنے جھک جانے سے انکار کیا۔مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سندھ پولیس کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ شاباش سندھ پولیس ہمیں آپ پر فخر ہے۔مریم نواز نے کہا کہ عوام خوف کی زنجیریں توڑ رہے ہیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، لوگوں کا آئین کی بالادستی کے لیے کھڑا ہونا خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے لکھا کہ اپنے گمشدہ حقوق کو واپس لینے کی عوام کی کوشش قابل تحسین ہے، سازش اور سازشی عناصر بری طرح بے نقاب ہوگئے ہیں۔مریم نواز نے بلاول بھٹو کے دو ٹوک موقف اور حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان بدل چکا ہے، اداروں کو تباہ کرنے کا راگ الاپنے والوں کو یہ اچھے سے پتا چل گیا ہوگا۔دھونس اورجبر کے سامنے جھک جانے سے انکار کرتے ہوئے پوری سندھ پولیس نے چھٹی کی درخواست دیدی ۔ مریم نواز نے کہاکہ اداروں کوتباہ کرنے کا راگ آلاپنے والوں کو اچھے سے پتہ چل گیا ہوگا کہ ادارے کیسے تباہ ہوتے ہیں اوران کو کون تباہ کرتا ہے ۔ شاباش سندھ پولیس ہمیں آپ پر فخر ہے ۔