پاکستان نہیں بلکہ بھارت کے ایف اے ٹی ایف بلیک لسٹ میں جانے کا امکان

بھارت کا پاکستان مخالف پراپیگنڈا خود بھارت کیلئے ہی خطرہ بن گیا، پاکستان آئندہ سال کی پہلہ ششماہی میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل کر تنظیم کا رکن بننے کا اہل ہو جائے گا: نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ

muhammad ali محمد علی منگل 20 اکتوبر 2020 20:46

پاکستان نہیں بلکہ بھارت کے ایف اے ٹی ایف بلیک لسٹ میں جانے کا امکان
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2020ء) نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نہیں بلکہ بھارت کے بلیک لسٹ میں جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کی سازشیں کرنے والا بھارت خود مشکل میں پھنس گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کا پاکستان مخالف پراپیگنڈا خود بھارت کیلئے ہی خطرہ بن گیا، پاکستان نہیں بلکہ بھارت کے بلیک لسٹ میں جانے کا امکان ہے۔

پاکستان آئندہ سال کی پہلہ ششماہی میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل سکتا ہے۔ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی وائٹ لسٹ میں آتے ہی تنظیم کا رکن بننے کا بھی اہل ہو جائے گا۔ جبکہ ایف اے ٹی ایف 2021 کی پہلی ششماہی میں بھارتی کارکردگی کا مجموعی جائزہ بھی لے گی۔

(جاری ہے)

بھارت سے منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی فعال مالی معاونت کے معاملات پر جوابدہی سرفہرست ہوگی۔

بھارت کے 44 بینکوں کی منی لانڈرنگ ، ٹیرر فنانسنگ ٹاسک فورس کیلئے مرکز نگاہ ہوگی۔ کچھ روز قبل ہی ایک امریکی رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ بھارت کے 44 بینک منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان کی جانب سے بھی بھرپور انداز میں آواز بلند کی گئی تھی۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ رحمان ملک نے صدرفنانشل ایکشن ٹاسک فورس کوخط لکھا ، جس میں صدر ایف اے ٹی ایف سے بھارت کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

خط میں کہا گیا کہ امریکی بینکوں کی رپورٹ کےتحت بھارت کے44بینک منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، امریکی بینکوں نے ایف سی ای این کو بھارتی بینکوں کی تفصیلات دیدیں، فنانشل کرائمزانفورسمنٹ نیٹ ورک کو 44 بھارتی بینکوں کی تفصیلات دی گئیں، افسوس ایف اے ٹی ایف اب بھی بھارت کیخلاف کوئی اقدام اٹھانےسےگریزاں ہے۔ پاکستان کوصرف ایک مشتبہ ٹرانزکشن پر گرے لسٹ میں ڈال دیاگیاتھا، بھارت بلین ڈالر کے منی لانڈرنگ وٹررفنانسنگ میں ملوث پایاگیاہے، پھر بھی بھارت کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی۔

ایف اےٹی ایف فوری طورپربھارت کیخلاف اقدامات اٹھائے، بھارت اس وقت داعش کامرکزبن چکاہے ، جس کی پشت پناہی را کررہی ہے، اقوام متحدہ رپورٹ کےمطابق بھارت میں داعش تیزی سے پھیل رہی ہے، کیرالہ،کرناٹک میں داعش دہشت گردوں کی نمایاں تعداد موجودہے۔ بھارت خطے خصوصاً پاکستان،چین میں دہشت گردی کی منصوبہ سازی کررہاہے، بھارت دہشتگرد تنظیم آرایس ایس،داعش کےگٹھ جوڑسےپراکسی وارچاہتاہے۔

جبکہ واضح رہے کہ رواں ماہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اہم اجلاس ہو گا جس میں پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ پاکستانی حکومت کو یقین ہے کہ اس مرتبہ پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال کر وائٹ لسٹ میں شامل کر لیا جائے گا۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دیے گئے 27 ٹاسک میں سے بیشتر پر عمل کیا ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے تحفظات دور کرنے کیلئے حکومت پاکستان نے کچھ قوانین بھی منظور کروا لیے ہیں۔