کھانے پر مدعو نہ کرنے پر دوست نے دوست کے گھر پر فائرنگ کر دی

واقعہ لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں پیش آیا، ارسل چوہدری نامی نوجوان نے دوست ارباز کے گھر پر فائرنگ کی، شکایت درج کروانے کے باوجود پولیس نے ملزم کو گرفتار نہ کیا

muhammad ali محمد علی منگل 20 اکتوبر 2020 21:37

کھانے پر مدعو نہ کرنے پر دوست نے دوست کے گھر پر فائرنگ کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2020ء) کھانے پر مدعو نہ کرنے پر دوست نے دوست کے گھر پر فائرنگ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں ایک دلچسپ، مگر خطرناک واقعہ پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نوجوان نے اپنے دوست کے گھر پر محض اس لیے فائرنگ کر دی، کیونکہ اسے کھانے پر مدعو نہیں کیا گیا۔ ارسل چوہدری نامی نوجوان کو اس کے دوست ارباز نے کھانے پر مدعو نہیں جس کے بعد ارسل ڈیفنس میں واقع دوست کے گھر پہنچ گیا۔

ارسل نے اپنے دوست ارباز کے گھر پر فائرنگ کر دی اور اس واقعے کی ویڈیو بھی بنائی۔ بعد ازاں ارسل نے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی جاری کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ ارسل چوہدری کا تعلق ایک بااثر گھرانے سے ہے۔ واقعے کی شکایت درج کروانے کے باوجود پولیس نے ملزم کو گرفتار نہ کیا، جبکہ واقعے کا مقدمہ بھی درج نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ارباز نامی نوجوان نے پولیس کے ہاں درج کرائی گئی شکایت میں موقف اختیار کیا ہے کہ کھانے کی دعوت نہ دینے پر دوست ارسل اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھر کے باہر آیا اور فائرنگ کر دی۔

ارسل اس دوران مسلسل گالم گلوچ بھی کرتا رہا۔ اس حوالے سے پولیس کا بتانا ہے کہ ارباز نامی نوجوان کی شکایت پر واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ تحقیقات کے بعد ہی قانون کی روشنی میں مناسب ایکشن لیا جائے گا۔