اساتذہ ہمارے اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے معمار ہیں حکومت اساتذہ کی تعیناتی کے لئے تمام اقدامات کر رہی ہے،انجینئرزمرک خان اچکزئی

احتجاج کرنے والے نوجوانوں کے مطالبات تسلیم کرلئے گئے ہیں جنہیں دو ہفتوں کے دوران کی تعیناتی کے آرڈر جاری کر دیئے جائیں گے،صوبائی وزیر زراعت

منگل 20 اکتوبر 2020 22:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اساتذہ ہمارے اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے معمار ہیں حکومت اساتذہ کی تعیناتی کے لئے تمام اقدامات کر رہی ہے اور احتجاج کرنے والے نوجوانوں کے مطالبات تسلیم کرلئے گئے ہیں جنہیں دو ہفتوں کے دوران کی تعیناتی کے آرڈر جاری کر دیئے جائیں گے اس یقین دہانی پر مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کر دیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاج کرنے والے سی ٹی پی ایس کے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر سیکرٹری تعلیم شیر خان بازئی اور وزیراعلیٰ کے ایڈوائزر شبیر مینگل بھی موجود تھے جب کہ مظاہرین سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی قیادت میں صوبائی وزرائملک نعیم بازئی حاجی نور محمد دمڑ نے مذاکرات کئے تھے انجینئر زمرک خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی ترجیحات میں اپنے لوگوں کے مسائل کو حل کرنا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ ہم پر امن طریقے سے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں تاکہ کسی کی دل آزاری نہ ہو انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کے حل کے لئے بننے والی کمیٹی نے گفت و شنید سے تمام مسائل کے حل کو یقینی بناتے ہوئے عدلیہ کے فیصلے کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے پیچیدگیوں کو دور کیا ہے اور ایک طریقہ کار کے تحت سیکرٹری تعلیم کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے کہ دو ہفتوں کے اندر بلوچستان کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز تمام قواعد و ضوابط کے مطابق رپورٹس جاری کریں گے جس کی روشنی میں ایک کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے جائیں گے ہم عوامی نمائندے ہیں اور لوگوں کی خدمت کے جذبے سے کام کر رہے ہیں صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند کسی اور جگہ مصروف تھے انہوں نے بھی آنا تھا لیکن ہمیں یہ ذمہ داری سونپی گئی کہ ہم اساتذہ سے مذاکرات کریں کیونکہ یہ ہمارے بچوں کے مستقبل کے معمار ہیں اس موقع پر سیکرٹری تعلیم شیر خان بازئی نے کہا کہ مظاہرین سے کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں تاکہ ان کی اسامیوں کو بر وقت مکمل کیا جاسکے اس کے لئے 9 اضلاع کے کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو سی آر سی مکمل کرکے ایک ہفتے میں بھیجنے جب کہ 24 اضلاع کے ڈی سی کو 3 ہفتوں میں اپنی رپورٹ مرتب کرکے بھیجنے کے لئے مراسلے جاری کر دیئے گئے ہیں جس کے بعد تعیناتی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ ان تعیناتیوں کے احکامات کے بعد مزید اساتذہ کی بھرتی کے لئے 5 ہزار اسامیاں نکال رہے ہیں جن کا پراسس مکمل کرکے اس پر بھی بھرتیاں کی جائیں گی ہمارے کامیاب مذاکرات کے بعد نوجوانوں نے اپنا پر امن احتجاج ختم کر دیا