انفارمل ڈسٹرکٹ اسمبلی خضدار کا سہ ماہی اجلاس

سیشن میں اپوزیشن لیڈر کے علاوہ مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کونسلران نے شرکت کے مسائل پر اظہار خیال

منگل 20 اکتوبر 2020 22:45

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) انفارمل ڈسٹرکٹ اسمبلی خضدار کا سہ ماہی اجلاس خضدار پریس کلب کانفرنس ہال میں زیر صدارت چیئرپرسن انفارمل ڈسٹرکٹ اسمبلی فرزانہ رحیم منعقد ہوا۔ انفارمل ڈسٹرکٹ اسمبلی حاجرہ مینگل بطور اسپیکرڈسٹرک انفارمل اسمبلی اپنی ذمہ داریاں نبہائی ۔سیشن میں اپوزیشن لیڈر کے علاوہ مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کونسلران نے شرکت کے مسائل پر اظہار خیال کیا ۔

اپوزیشن رہنماء انفارمل اسمبلی کے علاوہ بی بی حلیمہ ،صفیہ مینگل ، فضیلہ شاہین و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع میں بہت سارے مسائل ہیں جو کہ حل طلب ہیں تاہم وسائل اتنے نہیں کہ یہ مسائل حل ہوسکیں ۔جن میں ہوشرباء مہنگائی ، بے روزگاری ، چھاتی کی کینسرشامل ہیں یہ ایسے مسائل ہیں جو دن بدن بڑھتے جارہے ہیں ، اشیاء کی مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی قوتِ خرید جواب دے گئی ہے ، جب کہ چھاتی کی کینسر خواتین کی جان لے رہی ہے جو کہ تشویشناک امر ہے ان مسائل کے حل کے لئے حکومت کو فوری اقدامات کرنے ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے آسامیوں کے اشتہار دیئے جاتے ہیں تاہم وہ واپس ک کینسل کیئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے نوجوان اور تعلیم یافتہ خواتین میںمایوسی کا شکار ہورہی ہیں ، انہوںنے کہاکہ 2016-17میں بلوچستان ایجوکیشن پروجیکٹ کی جانب سے این ٹی ایس کے ذریعے کامیاب چودہ سوسے زائد ٹیچرز کو ابھی تک مستقل نہیں کیا گیا ہے ، وہ بغیر معاوضے کے اسکولز میں پڑھارہے ہیں ،، کئی بار انہیں تسلی دی گئی تاہم انہیں مستقل نہیں کیا گیا ۔