شہر میں حادثات وواقعات میںخاتون اور بچوںسمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے،دیگر واقعات میں5افراد زخمی بھی ہوئے

منگل 20 اکتوبر 2020 22:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) شہر میں حادثات وواقعات میںخاتون اور بچوںسمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے،دیگر واقعات میں5افراد زخمی بھی ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب واقع جونیجو کالونی میں منگل کی علی الصبح 16سالہ شناخت وقاص ولد اخیاجان کی لاش برآمدہوئی جس کی موت گلے میں پڑے پھندے کی وجہ سے ہوئی تھی،لاش کی اطلاع پر سہراب گوٹھ پولیس موقع پر پہچ گئی اور لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی،متوفی کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس نے گھریلو تنازعے پر دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کی ہے تاہم پولیس واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کررہی ہے۔

سہراب گوٹھ پر الآصف اسکوائر کے سامنے سڑک عبور کرنے والا8سالہ بچہ حسن ولد محمد خان تیز رفتارگاڑی کی ذد میںآکر جاں بحق ہوگیا پولیس نے تعاقب کے بعد حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کوگرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ماڑی پور روڈ پر پیپلز اسٹیڈیم کے قریب موٹر سائیکل اور گاڑی کے تصادم میں اپنے والد کے ساتھ موٹرسائیکل پرجانے والی6سالہ شکیلہ دختر نظم دین جاں بحق ہوگئی۔

سرجانی ٹائون خدا کی بستی سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت 25 سالہ کاشف کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔لانڈھی کالا پانی کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت25 سالہ بشیرولد صابر علی بلوچ کے نام سے ہوئی،گارڈن عظیم پلازہ کے قریب سے ایک شخص کی تشددزدہ لاش ملی ۔

لاش کوریسکیو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔تاہ لاش کی شناخت تاحال نہ ہو سکی ، مقتول کی عمر50سال بتائی جارہی ہے ۔ لاش کو ضابطہ کی کاروائی کے بعد سرد خانے منتقل کردیاگیا ۔ ادھر کورنگی کوسٹ گارڈ سونا چاندی لان کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں25سالہ جمال ولداقبال زخمی کو ہوگیا جس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس کے مطابق جمال کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے زخمی کیا واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتاہے جبکہ کورنگی 03لیبر اسکوائر فلیٹ کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی ہوگیا ۔

زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 28سالہ محمد رو ف ولد نعمت غنی کے نام سے ہوئی ۔میٹھا در تھانے کی حدود ٹاور سلطان آباد ریلوے کالونی تجاوزات کے خلاف آپریشن میں پتھراو سی2پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ، ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے جناح اور سول اسپتال منتقل کیا گیا زخمیوں میںپولیس اہلکار 35سالہ معراج ولد صلاح الدین ، اے ایس آئی 40سالہ حق نواز ولد شاہ محمود ،پتھر لگنے سے زخمی ہوگئے۔