حفیظ سنٹر کے تاجرو ں کے دکھ دردمیں برابر کے شریک ہیں ‘ گڈز ٹرانسپورٹرزاونرز ایسوسی ایشن ایشن

عالمی سطح کی مارکٹ میں آ تشزد گی کے افسو سناک واقعہ نے تاجر برادری کی کمر تو ڑ کر رکھ دی ہے

بدھ 21 اکتوبر 2020 12:42

حفیظ سنٹر کے تاجرو ں کے دکھ دردمیں برابر کے شریک ہیں ‘ گڈز ٹرانسپورٹرزاونرز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمامحمداویس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حفیظ سنٹر کے تاجرو ں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں،عالمی سطح کی مارکٹ میں آ تشزد گی کے افسو سناک واقعہ نے تاجر برادری کی کمر تو ڑ کر رکھ دی ہے،آگ بجھانے والے آلات خراب ہو نے کی وجہ سے بر وقت ریسکیو آپریشن شروع نہیں ہو سکا جس سے زیادہ نقصان ہوا ۔

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی کے رہنما ئو ں محمد اظہرقادری، چوہدری قمر الزمان گل،حاجی الیاس بابر،حاجی ناظم الدین بردی،حاجی محمد اظہر سراج و د یگر سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ گڈز ٹرانسپور ٹر ز کی جدو جہد کو بھی نظر انداز کیاجا رہاہے ،حفیظ سنٹر حا دثہ کی طرح ملک کی قومی شاہراہوں پر ہر روز اوور لو ڈ نگ سے کئی حاد ثا ت رو نما ہو تے ہیں مگر قانون نا فذ کرنے والے ادارے اپنی آنکھیں بند کیے ہو ئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ موٹروے پولیس اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکام کی لا پرو اہی سے اوور لوڈنگ کے باعث نہ صرف قومی شاہراہیں تباہ ہو رہی ہیں بلکہ خطرناک حادثات میں قیمتی انسانی جانیں موت کے منہ میں جا رہی ہیں۔حکومتی نمائندے حفیظ سنٹر حا د ثہ کی طرح اوور لو ڈ نگ کے جن کو قا بو کرنے میں کیو ں سنجیدہ نہیں ۔