نیب نے خواجہ آصف کو اقامہ کیس میں کل دوبارہ طلب کرلیا

بدھ 21 اکتوبر 2020 14:26

نیب نے خواجہ آصف کو اقامہ کیس میں کل دوبارہ طلب کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) قومی احتساب بیور و ( نیب ) لاہور نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کو اقامہ کیس میں کل بروز (جمعرات ) کو دوبارہ طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

نیب نے خواجہ آصف متحدہ عرب امارات میں 2004 سے 2018 تک ایک الیکٹرک کمپنی کے کنسلٹنٹ رہے ،2004 سے 2017 کے دوران اقامہ کی کاپیاں، ملازمت کے لئے دی گئی درخواست کی کاپی ،ملازمت کی نوعیت، تنخواہ کے چیکس، ایمپلائز فائل کی تصدیق شدہ کاپی اور اختتامی تفصیلات ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے ۔

بطور کنسلٹنٹ کتنی تنخواہ وصول کی ،رقم کس بینک اکاونٹ میں جمع ہوئی ،رقم کس چینل کے زریعے پاکستان منتقل کی گئی ، بطور کنسلٹنٹ کمپنی کی جانب سے کیا کیا سہولیات ملیں کمپنی کو دی گئی نوکری کی درخواست اوراقامہ کی مدت میعاد کب ختم ہوئی تفصیلات بتائی جائیں ۔