نواز شریف پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے میں کوئی اہم ویڈیو دکھا سکتے ہیں

نواز شریف کی اداروں کے خلاف لڑائی مزید سخت ہو گئی ہے۔ معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے بڑا دعویٰ کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 21 اکتوبر 2020 13:59

نواز شریف پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے میں کوئی اہم ویڈیو دکھا سکتے ہیں
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2020ء) معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے میں کوئی اہم ویڈیو دکھا سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو معلوم ہے کہ جلسے جلوسوں سے حکومتیں نہیں جاتی،ان جلوسوں سے حکومت کو فرق نہیں پڑتا،اصل میں اب مجھے لگتا ہے کہ نواز شریف کچھ حد تک کامیاب ہو رہے ہیں۔

نواز شریف اداروں سے ٹکرانے کا بیانیہ اپنانے جا رہے ہیں۔پی ڈی ایم کے کوئٹہ میں ہونے والے جلسے میں اداروں کو زیادہ سخت ٹارگٹ کیا جائے گا۔عارف حمید بھٹی نے مزید دعویٰ کیا کہ نواز شریف کوئٹہ میں ہونے والے جلسے میں کوئی ویڈیو بھی دکھا سکتے ہیں۔نواز شریف کو پتہ ہے کہ اس ملک میں ان کا سیاسی مستقبل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف کا بھتیجا جیل میں ہے اور اب وہ اپنی بیٹی کو لانچ کر رہے ہیں۔

نواز شریف کی کوشش ہے کہ مولانا فضل الرحمن، محمود اچکزئی سمیت دو تین اور رہنما بھی اداروں کے خلاف بولیں۔نواز شریف سمجھتے ہیں کہ جب میں حکومت میں نہیں تو مجھے کسی حکومت کی پرواہ بھی نہیں۔
۔دوسری جانب اپوزیشن رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ 25 اکتوبر کو پی ڈی ایم کا کوئٹہ میںمنعقد ہونے والا جلسہ عوامی مسائل کے حل کیلئے بہت بڑا سنگ میل ثابت ہوگا ۔

ہ پی ڈی ایم ملک میں جمہوریت کی بحالی، جمہوری اداروں کے استحکام ، میڈیا کی آزادی ، پارلیمنٹ کی بالادستی اور عام آدمی کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے ، پچیس اکتوبر کا پی ڈی ایم کوئٹہ جلسہ عوامی مسائل کے حل کے لئے بہت بڑا سنگ میل ثابت ہوگا ، کارکن جلسہ عام میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کے مسائل سے نابلد سلیکٹڈ حکمرانوں سے جان چھڑا ئی جاسکے ا