ریئر ایڈمرل نوید اشرف نے کمانڈر پاکستان فلیٹ کا عہدہ سنبھا ل لیا ،ترجمان پاک بحریہ

بدھ 21 اکتوبر 2020 14:50

ریئر ایڈمرل نوید اشرف نے کمانڈر پاکستان فلیٹ کا عہدہ سنبھا ل لیا ،ترجمان ..
اسلام آباد (این این آئیپاک بحریہ کی تبدیلء فلیٹ کمانڈ کی تقریب کا کراچی میں انعقاد کیا گیا ،ریئر ایڈمرل نوید اشرف نے کمانڈر پاکستان فلیٹ کا عہدہ سنبھالا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بطور کمانڈر پاکستان فلیٹ وہ پاک بحریہ کے بیڑے بشمول سطح آب ،زیر آب اور فضائی اثاثوں کے آپریشنل کمانڈر ہوں گے۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہاکہ ریئر ایڈمرل نوید اشرف کئی اہم کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل نوید اشرف پاکستان نیوی وار کالج ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور نیول اسٹاف کالج امریکہ کے گریجویٹ ہیں۔

متعلقہ عنوان :