نومبر میں پی ایس ایل ٹرافی اٹھاکر ’میں ہوں قلندر ‘ کا نعرہ لگانے کے خواہشمند ہوں ، سمت پٹیل

فخر زمان، شاہین آفریدی اور حفیظ کا فارم میں ہونا لاہور قلندرز کیلئے اچھی بات ہے، لاہور قلندر کے کھلاڑی کی گفتگو

بدھ 21 اکتوبر 2020 14:53

نومبر میں پی ایس ایل ٹرافی اٹھاکر ’میں ہوں قلندر ‘ کا نعرہ لگانے کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے باؤلر سمت پٹیل نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں پی ایس ایل ٹرافی اٹھاکر ’میں ہوں قلندر ‘ کا نعرہ لگانے کے خواہشمند ہیں۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے بھاری بھرکم 35 برس کے بائیں ہاتھ کے باؤلر سمت پٹیل نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ نومبر میں ہونے والے پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں ٹیم لاہور قلندرز کی فتح کے کیلئے پر امید ہیں۔انہوں نے کہا کہ فخر زمان، شاہین آفریدی اور حفیظ کا فارم میں ہونا لاہور قلندرز کیلئے اچھی بات ہے۔سمت پٹیل نے کہا کہ قلندرز میں ہر کوئی جیت کیلئے کھیلتا ہے، ٹیم میں کوئی بھی خودغرض پلیئر نہیں۔