پی ایس ایل کے باقی چار میچ 14، 15اور 17نومبرکو لاہور میں کھیلے جائیں گے

بدھ 21 اکتوبر 2020 14:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) پی ایس ایل کے باقی چار میچ 14، 15اور 17نومبرکو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔پی سی بی کے مطابق ایونٹ کے چاروں بقیہ میچز 14، 15اور 17نومبرکو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

14 نومبر کو ایونٹ کا کوالیفائر اور ایلیمنیٹر ون، ڈبل ہیڈر کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے اور اس کے اگلے روز ایلیمینیٹر ٹو جب کہ فائنل17 نومبر بروز منگل کو ہوگا۔ایونٹ کے بقیہ میچز کی تاریخوں کو چاروں ٹیموں ملتان سلطانز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اورپشاور زلمی کی مشاورت سے حتمی شکل دی گئی ہے جب کہ میچوں کے آغاز کا وقت بعد میں جاری کیا جائیگا۔