پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے اگلی فائٹ کیلئے برطانیہ میں ٹریننگ شروع کردی

بدھ 21 اکتوبر 2020 14:57

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے برطانیہ پہنچ کر اپنی اگلی فائٹ کیلئے ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

33 سالہ محمد وسیم نے 11 میں سے 10 پروفیشنل بائوٹس میں کامیابی حاصل کی، اب ان کی اگلی فائٹ دسمبر میں ہے جس کے حریف کا اعلان جلد ہوگا، محمد وسیم نے بائوٹ کی تیاری شروع کردی ہے۔اسلام آباد میں ابتدائی ٹریننگ کے بعد وسیم اب گلاسگو پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ کوچ ڈینی وان کی نگرانی میں بھرپور ٹریننگ حاصل کررہے ہیں۔محمد وسیم اپنی کامیابیوں کے سلسلے کو جاری رکھنے کیلئے پر امید ہیں۔

متعلقہ عنوان :