ْ24اکتوبر کوآزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کا یوم تاسیس، تجدیدِعہد کے طور پر منایا جائے گا

بدھ 21 اکتوبر 2020 15:01

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سردار عمر اعظم خان کی زیر صدارت 24اکتوبر یوم تاسیس آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے انتظامات کے حوالے سے جملہ سربراہان محکمہ جات اور بنک آفیسران کے ہمراہ اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میںاے سی راجہ طارق محمود خان ،سپرنٹنڈنٹ جیل سردار افتخار احمد، ڈی ایچ او سید شفقت حسین شاہ ، ضلع مفتی عبدالغفار سلفی ،ڈی ای او راجہ منصف داد، ڈی ایف سی سید امتیاز حسین ، سردار عقیل محمود چیف آفیسر ، ایکسئن برقیات محمد مبشر سرفراز،اشتیاق احمد ایکسئن ہائی وے ، ڈی ایف اوعمران صادق ملک ، اختر حسین ڈسٹرکٹ سوشل آفیسر،ہارون الرشید، راجہ محمد اکیاس ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ، ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر ملک انصار ، ڈاکٹر شوکت علی ،محمد اشرف، ریسکیو آفیسر ماجد رزاق ملک،شارق طلعت سمیت تمام محکمہ جات کے سربراہان نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

24اکتوبر کوآزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کا یوم تاسیس، تجدیدِعہد کے طور پر منایا جائے گا۔اس سلسلہ میں ضلع بھرمیں بھر پور تقریبات کا انقعادہو گا۔ احاطہ ڈپٹی کمشنرآفس میں10:00بجے پرچم کشائی کی جائے گی اور پولیس کا چاق وچوبنددستہ سلامی پیش کرے گا۔ احاطہ ڈپٹی کمشنرآفس سے ریلی بھی نکالی جائے گی ۔ بعدازاں24اکتوبر یوم تاسیس آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیرکے موقع پر گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول میں تقریب منعقد ہو گی ۔

ضلع ہذا کے انٹری پوائنٹ ، داخلی مقامات اور بڑے بڑے پلوں کو بینروں اور جھنڈوں سے سجایا جائے گا اور چرغاں بھی ہوگا بنکوں سمیت شہر بھر میں جھنڈے او ر بینرز آویزاں کیے جائیں گے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سردار عمرا عظم خان کہا کہ کرونا جیسی موذی مرض سے بچنے کے لیے ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے تمام انٹری پوائنٹس پر ماسک کے استعمال کی چکینگ کی جائے ماسک کے استعمال کے بغیر گوئی بھی گاڑی انٹری پوائنٹس سے داخل نہ ہونے دیں۔

اڈہ مالکان ڈرائیور حضرات اور مسافر وں کو ماسک کے استعمال کا پابند کریں حکومت اور انتظامیہ کی طر ف سے جاری کی گی SOPsپر عملد ر آمد نہ کیا گیا تو قانونی کارروئی عمل میں لائی جائے گی شادی ہالز، سکولز اورسرکاری دفاتر میںماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے کرونا جیسی موذی مرض پر قابو پانے کے لیے تمام محکمے اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں عوام او ر شہریوں کے تعاون سے ہی کرونا جیسی موذی مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آزادجموں و کشمیر کا قیام محض اتفاق نہیں تھا بلکہ اس کیلئے کشمیریوں نے تاریخ ساز جدوجہد کی اور قربانیاں دی تھیں24 اکتوبر 1947 صدیوںکی قربانی کے روشن سویرے کا نام ہے بھارت کشمیری عوام کے جذبہ حریت میں کمی لا سکا اور نہ آئندہ لاسکے گاانہوںنے کہاکہ آزادی خداتعالیٰ کی طرف سے دی گئی بڑی نعمت ہے ہم نے اس عظیم نعمت کی قدرکرنی ہے اورآج ہم سب اس ریاست کی وجہ سے ہیںہمارے آبائواجدادنے آزادی کے لیے بہت قربانیاںدی ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیرکی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے جس پرقومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔