شاہد آفریدی کی شادی کو 20 سال مکمل ۔۔ اہلیہ کے ہمراہ خوبصورت تصاویر شئیر کر دیں

آج شادی کی سالگرہ بھول جانے کے باوجود اہلیہ نے مجھے معاف کر دیا جو ان کی بہت سی بہترین خصوصیات میں سے ایک ہے۔ شاہد آفریدی کا ٹویٹر پیغام

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 21 اکتوبر 2020 15:23

شاہد آفریدی کی شادی کو 20 سال مکمل ۔۔ اہلیہ کے ہمراہ خوبصورت تصاویر شئیر ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2020ء) بوم بوم شاہد آفریدی نے شادی کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر اہلیہ کے ساتھ خوبصورت تصاویر شئیر کر دیں۔ ۔تفصیلات کے مطابق اس بات میں تو کوئی شک نہیں ہے کہ بوم بوم آفریدی کے پورے دنیا میں چاہنے والے موجود ہیں۔شاہد آفریدی بھی اپنے مداحوں کو اپنی سرگرمیوں سے با خبر رکھتے ہیں۔وہ اکثر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے رہتے ہیں تاہم وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصاویر بہت کم شئیر کرتے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی شادی کو 20 سال مکمل ہو گئے ہیں۔شادی کی 20ویں سالگرہ کے موقع پر شاہد آفریدی نے اہلیہ نادیہ شاہد کے ہمراہ خوبصورت تصاویر شئیر کی ہیں،انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آج ہماری ازدواجی زندگی کے خوبصورت 20 سال مکمل ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے دیکھ بھال کرنے والی سمجھدار اور حیرت انگیز شریک حیات ثابت ہونے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ آج شادی کی سالگرہ بھول جانے کے باوجود اہلیہ نے مجھے معاف کر دیا جو ان کی بہت سی بہترین خصوصیات میں سے ایک ہے۔اس موقع پر انہوں نے خوبصورت تصاویر بھی شئیر کیں۔دونوں نے اپنی شادی کی 20ویں سلاگرہ کا کیک بھی کاٹا۔شاہد آفریدی کو اہلیہ نے ٹویٹر پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو ہر چیز یاد لانا پڑتی ہے۔

اچھا شوہر، بہترین دوست اور مجموعی طور پر ایک حیرت انگیز انسان کو شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔
۔سوشل میڈیا صارفین نے بھی شاہد آفریدی کی شادی کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ بوم بوم کے مداحوں کی جانب سے بھی اکثر ان کی اہلیہ کی تصویر دیکھنے کی خواہش ظاہر کی جاتی تھی۔ لیکن چونکہ شاہد آفریدی کا کا تعلق ایک پشتون گھرانے سے ہے جہاں خواتین پردے میں رہتی ہیں۔اس لیے انہوں نے کبھی اپنی اہلیہ کی تصویر شئیر نہیں کی تاہم شادی کی 18 ویں سالگرہ کے موقع پر انہوں نے اہلیہ اور بیٹیوں کے ساتھ تصویر شئیر کی۔