وزیر اعظم نے اداروں کو سیاست میں ملوث کر دیا ہے. شاہد خاقان عباسی
عمران خان سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہو رہے ہیں اور ملک میں غیر یقینی کی صورتحال قائم ہے.راجہ پرویزاشرف
میاں محمد ندیم بدھ 21 اکتوبر 2020 15:26
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان تعلقات کا کیا بنے گا ؟ وفاق ملکی مسائل کے حل کے لیے کچھ نہیں کر رہا، سازش سے کیا ملے گا ؟اس موقع پرپیپلزپارٹی کے راہنماءراجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وزیر اعظم سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہو رہے ہیں اور ملک میں غیر یقینی کی صورتحال قائم ہے.
انہوں نے کہا کہ کراچی واقعے سے ایسا لگا کہ وفاق خود اس میں ملوث ہے اکرم درانی نے کہا کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے اور ہم کس سمت میں جا رہے ہیں ؟ ملک اس وقت سنگین ترین بحران کا شکار ہے. انہوں نے کہا کہ حکومت کا کوئی میگا پروجیکٹ بتا دیں ؟ حکومت نے 2 سال میں کون سا اچھا کام کیا ؟ مہمانوں کی بے عزتی کسی صوبے کا کلچر نہیں ہے اور جو وزرا اس کو سپورٹ کر رہے ہیں وہ اپنے گھر کی طرف بھی دیکھیں. گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شاہدخاقان عباسی نے کہا تھا کہ وزیر اعظم خود دھمکی دیتے ہیں ،ان کی نظریں ملکی حالات پر ہی نہیں ہوتیں ‘بھارت پاکستان کی معیشت کی تباہی سے خوش ہے، جب ہماری کمزوریوں سے بھارت خوش ہوتا ہے تو کیوں ہم ملک کو مضبوط نہیں کرتے؟ان کا کہنا تھاکہ اپوزیشن جماعتوں کا موقف ایک ہی ہے، پروڈکشن آرڈر میرا آئینی حق ہے، آج پارلیمنٹ مفلوج ہوچکی ہے. ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کا جسمانی ریمانڈ کس مقصد کے لیے لیا گیا؟ انہیں اب جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے، جسمانی ریمانڈ پھر جوڈیشل یہ سب دیکھ رہے ہیںشاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وفاق صوبے پر حملہ آور ہو تو وہاں انصاف کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے؟. مسلم لیگ( ن)کے راہنماءکا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف جھوٹے کیسز بنائے جا رہے ہیں، حکومت اور نیب کو کیسز کاپتہ نہیں مگر مقدمات بنائے جاتے ہیں‘سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جہاں انصاف نہ ملے وہ ملک نہیں چل سکتا.مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.