منی لانڈرنگ کیس ، نیب کا ایک بار پھر شہباز شریف پر تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام

شہبازشریف نے بیرون ملک پراپرٹیز سے متعلق جواب نہیں دئیے،افضال بھٹی نامی شخص سے قرض لینے سے متعلق بھی کچھ نہیں بتایا‘نیب

بدھ 21 اکتوبر 2020 16:47

منی لانڈرنگ کیس ، نیب کا ایک بار پھر شہباز شریف پر تحقیقات میں عدم تعاون ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) قومی احتساب بیورو نے منی لانڈرنگ کیس میں ایک بار پھر قائد حزب اختلاف شہباز شریف پر تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ شہبازشریف نے بیرون ملک پراپرٹیز سے متعلق جواب نہیں دئیے۔منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف سے ہونے والی تحقیقات سے متعلق رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے ، تحقیقاتی رپورٹ میں شہباز شریف پر تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام عائد کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف سے بیرون ملک خریدی گئی چار پراپرٹیز سے متعلق سوالات کئے گئے جن کا انہوں نے جواب نہیں دیا اور 2005 سے 2020 تک ماہانہ اقساط پرنیب کو جواب نہ دیا۔شہباز شریف کے مطابق بزنس معاملات کو دیکھنے والا ملازم 2017 میں وفات پا چکا ہے۔

(جاری ہے)

جب ان سے کاروباری معاملات چلانے والے دیگر ملازمین کے بارے پوچھا گیا تو انہوں نے تعاون نہیں کیا۔

نیب رپورٹ کے مطابق شہباز شریف سے فیملی ممبران کے اکائونٹس میں آنے والی رقم بارے بھی پوچھ گچھ کی گئی لیکن انہوں نے کچھ نہیں بتایا۔ شہباز شریف نے افضال بھٹی نامی شخص سے قرض لینے کے متعلق بھی کچھ نہیں بتایا، افضال بھٹی کے اکائونٹ سے سلمان شہباز کو رقوم کی منتقلی کی تفتیش کرنا باقی ہے۔اس سے قبل بھی نیب رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ شہباز شریف نے جسمانی ریمانڈ کے دوران تفتیشی افسروں سے کوئی تعاون نہیں کیا، لندن فلیٹس کی خریداری کیلئے حاصل غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی سے متعلق شہباز شریف کے ڈکلیئرڈ اثاثوں میں کوئی ذکر نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :