پنجاب یونیورسٹی میں ’دین اسلام ایک مکمل نظام حیات‘ کی تقریب رونمائی (کل) ہوگی

بدھ 21 اکتوبر 2020 17:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) پنجاب یونیورسٹی میں انجینئر محمد اکرم شیخ کی تصنیف ’دین اسلام ایک مکمل نظام حیات ‘کی تقریب رونمائی بروز کل بروز ( جمعرات ) کو صبح 11بجے الرازی ہال میں ہوگی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم راجہ یاسر ہمایوں سرفراز، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیازاحمداختر،پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، سینئر صحافی الطاف حسن قریشی، مجیب الرحمان شامی ، حفیظ اللہ خان نیازی ، نیشنل بینک آف پاکستان سے خواجہ احسن الٰہی،پروفیسر ایمریطس پروفیسر ڈاکٹر محمد خواجہ زکریا، ڈائریکٹر ادارہ علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر سعد صدیقی ، صدر شعبہ معاشیات پروفیسر ڈاکٹرممتازانور چوہدری اور ادارہ علوم ابلاغیات سے پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ رحمان شرکت کریں گے۔