پیف کے 12ہزار سے زائد پارٹنر اسکولوں میں 2لاکھ 78ہزار بچے زیر تعلیم ہیں

جنکی فیسوں کی ادائیگی پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کرتا ہے،ثانیہ کامران

بدھ 21 اکتوبر 2020 17:27

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) چیئر مین ایجوکیشن فاونڈیشن و ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب ثانیہ کامران نے کہا ہے کہ پنجاب ایجوکشن فاونڈیشن (پیف) کے 12ہزار سے زائد پارٹنر اسکولوں میں 2لاکھ 78ہزار بچے زیر تعلیم ہیں جن کی فیسوں کی ادائیگی پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کرتا ہی,ان سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی ویری فیکشن بذریعہ نادرا جاری ہے تصدیق کے بعد پیف پارٹنر اسکولز کو فنڈز جاری کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے سیالکوٹ میں پیف پارٹنر سکول "دی نیشنل ماڈل اسکول"اسماعیل آباد کی اچانک انسپکشن کے دوران صحافیوں کو بتائی۔ ثانیہ کامران نے بتایا کہ پیف کے پارٹنر اسکولوں کی ہر ماہ باقاعدگی سے مانیٹرنگ کو یقینی بنایا گیا ہے جس کا مقصد گھوسٹ طالب علموں و اسکولز کا خاتمہ کرنا ہے جس کی بدولت پیف کے فنڈز سے حقدار بچوں کو تعلیم حاصل کرنے اور آگے بڑھنے کے مواقع ملیں گے۔ انہوں نے پیف اسکولوں کے اساتذہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا، انہوں چیئرمین "دی نیشنل ماڈل اسکول" منصور سرور کی کاوشوں کو سراہا اور ملکر تعلیم کے فروغ کیلئے جدوجہد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔