پاکستان آرچری فیڈریشن کا اجلاس 10 نومبر کو طلب

بدھ 21 اکتوبر 2020 17:36

پاکستان آرچری فیڈریشن کا اجلاس 10 نومبر کو طلب
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) پاکستان آرچری فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس 10 نومبر کو طلب کیا گیا ہے اس سلسلے میں پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں آرچری کے فروغ و ترقی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینے اورآئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے اجلاس طلب کیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں قائم آرچری ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں اور اراکین کو صدر فیڈریشن کیخلاف تحفظات ہیںاس کو بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے اجلاس دس نومبر کو پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگا ایک سوال کے جواب میں فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایا کہ صدر فیڈریشن کے بارے میں مختلف اراکین کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں ان پر بھی غور کیا جائے گا اس سلسلے میں صدر فیڈریشن سے بھی رابطہ کیا گیا ہے اور انہیں صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے اجلاس میں صدر فیڈریشن کو بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ اراکین کے تحفظات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

متعلقہ عنوان :