پختونخواسپرلیگ ٹونٹی 20 کرکٹ کپ 28نومبر سے پشاوروضلع خیبربیک وقت شروع ہوگا، ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی

بدھ 21 اکتوبر 2020 17:36

پختونخواسپرلیگ ٹونٹی 20 کرکٹ کپ 28نومبر سے پشاوروضلع خیبربیک وقت شروع ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) ٹیسٹ کرکٹرریاض آفریدی کی خواہش اورکاوشیں رنگ لے آئیں صوبے کی تاریخ کاسب سے بڑااورمیگا پختونخواسپرلیگ ٹونٹی 20 کرکٹ کپ 28نومبر سے پشاوروضلع خیبرمیں بیک وقت شروع ہورہاہے جس میںملک کی بارہ بہترین ٹیمیںشرکت کرررہی ہیں۔ ایونٹ کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ان خیالات کااظہارسابق ٹیسٹ کرکٹروچیف ایگزیکٹوپختونخوا سپر لیگ ریاض خان آفریدی نے پشاورمیں پریس کانفرنس سے اپنے خطا ب میںکیااس موقع ان کے ہمراہ ڈائریکٹرآرگنائزنگ ٹیم ثابت خان،منیجر عمران اللہ اورمحمد امین بھی موجود تھے ۔

ریاض آفریدی نے بتایاکہ میری شدید خواہش تھی کہ اپنے کھلاڑیوں خاص کرینگسٹرز کے لیے ایک عمدہ قسم کی سپرلیگ کرکٹ کپ کاانعقاد کروں اوران کوعمدہ پلیٹ فارم فراہم کروں جس میںالحمداللہ کامیابی یقینی ہوچکی ہے انہوںنے ایونٹ کے حوالے سے تفصیلات سے آگا ء کرتے ہوئے بتایاکہ کل بارہ ٹیموں کودومختلف گرو پ میں تقسیم کیاگیاہے ہرگروپ سے دوٹیمیں سیمی فائنل کھیلے گی فائنل کی تاریخ کافیصلہ بعد میں کیاجائے گابارش ودیگروجوہات کی بناء پر ملتوی ہونے والے میچزکافیصلے آرگنائزنگ کمیٹی کرے گی۔

(جاری ہے)

جبکہ ہرمیچ کے لیے پی سی بی کوالیفائنڈ ایمپائرز کی خدمات حاصل کی جائیںگی انہوںنے بتایاکہ ہم نے انٹری فیس دیڑھ لاکھ رکھی ہے فاتح ٹیم کوچمچماتی ٹرافی وچھ لاکھ روپے نقد،رنرزا پ ٹیم کوتین لاکھ کاانعام دیاجائے گا۔مین آف دی میچ ،بیسٹ پلیئر،وکیپر،بلے بازوباولرز کے لیے بھی انعامات رکھے گئے ہیںانہوںنے بتایاکہ پورے ملک سے ٹیمیں آرہی ہے جنہوںنے اپنی کنفرمیشن کرادی ہے سب ٹیموں کے لیے ہم نے بہترین رہائشی،سیکورٹی،وکھانے پینے کاعمدہ انتظام بھی پلان کردیاہے کسی بھی کھلاڑی کوکسی بھی قسم کی تکلیف نہیںہوگی میچز جمرود وسربند پشاورمیںکھیلئے جائیںگے ریا ض آفریدی نے آخرمیںبتایاکہ آج مردان میںایک رنگارنگ تقریب میں تمام ٹیموں کوکٹس دیے جائیں گے۔