آل پاکستان اوپن کراٹے ٹورنامنٹ میں خیبر پختونخواکھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ

واہ کینٹ میں منعقدہ میں اس ایونٹ میں آٓصف علی اوراسرارحمد نے گولڈ جبکہ محمدحارث نے برائونزمیڈل حاصل کیا

بدھ 21 اکتوبر 2020 17:36

آل پاکستان اوپن کراٹے ٹورنامنٹ میں خیبر پختونخواکھلاڑیوں نے شاندار ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) آل پاکستان اوپن کراٹے ٹورنامنٹ میں خیبر پختونخواکھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گولڈ اور ایک برائونز میڈل جیت کرصوبے کا نام روشن کیا،صوبائی کراٹے ایسوسی ایشن اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیااور امید ظاہر کی کہ انشاء اللہ آئندہ بھی اسی طرح کاکردگی دکھائینگے۔

پاکستان کراٹے فیڈریشن کی نگرانی میں پاکستان آرڈینینس فیکٹری سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام واہ کینٹ سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ آل پاکستان اوپن کراٹے ٹورنامنٹ میں پنجاب،سندھ،بلوچستان،خیبر پختونخوا،اسلام آباد اور ضم شدہ قبائلی اضلاع سمیت ملک بھر سے کھلاڑیون نے شرکت کی،واہ کینٹ میں کھیلے جانیوالے اس ایونٹ کیلئے ارگنائزنگ کمیٹی نے بہترین انتظامات کئے گئے تھے ،اس ایونٹ کو ملک بھر سے آنیو الے کھلاڑیوں اور انکی آفیشلزنے بے حد سراہا۔

(جاری ہے)

اس ٹورنامنٹ میں خیبر پختونخواکے باصلاحیت کھلاڑی آٓصف علی نے 60ویٹ کٹیگری میں گولڈمیڈل جیتا،60سے زائد ویٹ کے مقابلے میں اسرار احمد نے گولڈ جبکہ 55کے جی میں محمدحارث نے برائونزمیڈل جیت لیا۔اس میگاایونٹ میں خیبر پختونخواسے 6کھلاڑیوں اور دو آفیشلزجن میں سابق انٹر نیشنل کراٹے کھلاڑی وتمغہ امتیازفرمان احمد اور عمل گل آفریدی شامل تھے۔

خیبر پختونخواکراٹے ایسوسی ایشین کے صدر خورشید خان اور سیکرٹری خالد نور نے گولڈٖ میڈٖلزجیتنے والے کھلاڑیوں اسراراحمد،آصف علی اور برائونزمیڈل پانے والے محمد حارث کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین کیااور انکی حوصلہ آفزائی کیلئے ایک پربہترین پروگرام منعقد کرانے کا اعلان کیا۔انہوںنے کہاکہ کھلاڑی ہمارافخر ہیں انکی بھر پورپرستی کرینگے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان آرڈیننس فیٹری سپورٹس بور ڈ کے ڈائریکٹر محمد توفیق نے کہاکہ انشاء اللہ آئندہ نیشنل کراٹے چمپین شپ واہ کینٹ میں منعقد کیاجائیگا۔